۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود علی

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کا زوال انتہائی قریب ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام و مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل برف کی طرح پگھل رہا ہے غاصب اور غیر قانونی ریاست اسرائیل کا زوال انتہائی قریب ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کی روشنی میں پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان عالمی یوم القدس بھرپور انداز سے منائیں گے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا اور ہم فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کا زوال انتہائی قریب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ سندھ کا ضلع کشمور معصوم انسانوں کی مقتل گاہ بن چکا ہے۔ قبائلی جھگڑے اغواء برائے تاوان اور قتل و غارتگری پر سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی حیرت انگیز ہے، آئی بی اے سکھر کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساؤند کی دردناک شہادت پر پورا سندھ بلکہ پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ کشمور آج کشمیر بن چکا ہے جہاں معصوم انسانوں کا قتل اور اغواء روز کا معمول بن چکا ہے پولیس رینجرز اور پاک فوج کو مشترکہ آپریشن کرکے کشمور شکار پور گھوٹکی کے اضلاع اور کچے کا امن بحال کرنا ہوگا۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ کشمور کی گذشتہ کئی ماہ سے حالت یہ ہے کہ دن دھاڑے لوگوں کو اغواء کیا جاتا ہے خواتین اور بچوں کو اغواء کیا جاتا ہے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کو بااثر سرداروں اور وڈیروں کی پشت پناہی حاصل ہے پولیس ضلع کا امن بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے فوج اور رینجرز کی مدد سے گرینڈ آپریشن کرکے علاقے کا امن بحال کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .